ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کیا جولائی کے آخر میں ہوسکتا ہے اُترکنڑا میں مقامی میونسپل انتظامیہ کے انتخابات کا اعلان ؟

کیا جولائی کے آخر میں ہوسکتا ہے اُترکنڑا میں مقامی میونسپل انتظامیہ کے انتخابات کا اعلان ؟

Thu, 05 Jul 2018 21:50:39    S.O. News Service

کاروار:5/ جولائی (ایس او نیوز) مقامی انتظامیہ (میونسپل، پنچایت وغیرہ ) کے لئے اگست کے دوسرے ہفتے میں  انتخابات ہونے کے امکانات  ہیں  اس کے پیش نظر پیشگی تیاریاں مکمل کرلینے کی ہدایا ت جاری کی گئی ہیں۔

3 مارچ 2013کو ریاست کے 201شہروں میں مقامی انتظامیہ کے انتخابات منعقد ہوئے تھے  آئندہ ستمبر سے پہلے نئی انتظامیہ  کو اقتدار سنبھالنا ضروری ہونے کی وجہ سے جولائی آخر میں یا اگست کے پہلے ہفتہ میں مقامی انتظامیہ کے لئے انتخابات کا اعلان ہونے کی ذرائع نے خبر دی ہے۔

ریاست کے کل 116شہروں کی مقامی انتظامیہ کے لئے ستمبر سے پہلے انتخابات ہونے ہیں، جن میں اتر کنڑا ضلع کے 8شہری مقامی انتظامیہ بھی شامل ہیں۔ کاروار ، سرسی ، ڈانڈیلی شہری میونسپل کے فی کس 31 وارڈس، ہلیال ، کمٹہ ، انکولہ میونسپل کے فی کس 23وارڈ، یلاپور اور منڈگوڈ پٹن پنچایت کے لئے بالترتیب 18اور19وارڈوں کے  انتخابات کا اعلان ہوگا۔

ریاستی الیکشن کمیشن نے مقامی انتظامیہ انتخابات کے لئے بیلٹ پیپر کے بجائے ووٹنگ مشین استعمال کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔ کمیشن کی طرف سے مقامی انتظامیہ کے وارڈوں کی ریزرویشن کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے صلاح مشورے اور شکایات کا موقع دیا گیا ہے ،اب صرف حتمی اعلامیہ جاری ہونا باقی ہے۔

2018میں جن شہروں کی مقامی انتظامیہ کے لئے انتخابات ہونے ہیں ان کے رائے دہندگان کی فہرست تیار کرلی گئی ہے ، پولنگ بوتھ کی فہرست تیار کرنے اور  پولنگ بوتھ کا طبعی معائنہ کرنے کے بعد کمیشن کو رپورٹ سونپنے کے لئے  کہاگیا ہے۔ اسی طرح الیکشن کمشنر کو بھی نامزد کرتے ہوئے ان کی فہرست کمیشن کوروانہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

شہری میونسپل کے ہر 6سے 8وارڈوں  کے لئے ایک اسسٹنٹ کمشنر یا مماثل عہدے کے ایک افسر کو ریٹرننگ افسر کے طورپر نامزد کیا جائے گا۔ ہرایک ریٹرننگ افسر کو ایک تحصیلدار یا اس کے برابر والے افسرکو معاون بنایا جائے گا۔میونسپل کے 10 وارڈوں کے لئے تحصیلدار یا اس کے برابر والے عہدے کے افسرکو ریٹرننگ افسر کے طورپر نامزد کرتے ہوئے ایک معاون دیا جائے گا۔ اسی طرح پٹن پنچایتوں کے لئے افسران کی نامزدگی ہوگی۔ شہری میونسپل انتخابات کے لئے ضلع ڈپٹی کمشنر پیشگی تیاریوں میں مصروف رہنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔


Share: